ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / محکمہ تعلیمات عامہ کی اشیاء خریداری میں لاکھوں روپیوں کے گول مال کا الزام : اعلیٰ سطحی جانچ کامطالبہ

محکمہ تعلیمات عامہ کی اشیاء خریداری میں لاکھوں روپیوں کے گول مال کا الزام : اعلیٰ سطحی جانچ کامطالبہ

Tue, 28 Feb 2017 21:49:06    S.O. News Service

ہوناور:28/فروری    (ایس او نیوز) اترکنڑا ضلع کے محکمہ تعلیمات عامہ کی طرف سے ہرسال اسکولوں کے لئے ڈسک اور بنچوں کی خریداری ہوتی رہتی ہے، اس خریداری معاملے  اور اس کے لئے بلائے گئے ٹینڈر میں لاکھوں روپئے کے گول مال ہونے کا  ہوناور کے رائیل کیری کے سماجی کارکن شئیلیش مڈیوال نے الزام لگایا ہے اور  اترکنڑا ضلع پنچایت ایگزکیٹیو آفیسر کو شکایت سونپتے ہوئے اعلیٰ سطح کی  جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ معاملے کو لے کر پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہر سال کاروار اور سرسی تعلیمی اضلاع کے پرائمری اسکولوں کو ڈسک  ، بنچ سپلائی کرنے کے لئے قریب 15لاکھ روپئے منظور کئے جاتے ہیں۔ ظاہری طورپر سب کچھ ٹھیک ٹھاک لگتاہے، لیکن اشیاء کی فراہمی کے سلسلے میں جو شرائط لگائی گئی ہیں اس معیار کےمطابق اشیاء فراہم کرنےکے بجائے غیر معیاری سامان سپلائی کیا جارہاہے، جس میں افسران بھی شامل ہونے کا انہوں نے الزام لگایا ہے۔

ٹینڈر شائع کرنے کے دوران ڈسک ، بنچ کو درج کیا جاتاہے ، ٹینڈر فارم میں ڈوئیل ڈسک بنچ نامی شرط عائد کرکے اس کی پیمائش  ، معیار ، ڈیزائن کے متعلق فاریسٹ محکمہ کا تصدیق نامہ منسلک کرنے کو کہا جاتاہے۔ اس کے بعد چھوٹے چھوٹےٹھیکداروں کو شفافیت کے اصول کا بہانہ بنا کر انہیں باہر کیا جاتاہے اور غیر قانونی طورپر ضمانت کے علاوہ مزید 5فی صدر ایف آئی ڈی بنانے کو کہا جاتاہے۔ ٹینڈر شرائط کے مطابق ڈسک اور بنچ کے لئے منتخب کردہ نندی، متی ، ہونّے، ہیدّی نسل کی لکڑی استعمال کرنے کو کہا جاتاہے لیکن منتخب ہائی اسکولوں کو کم تردرجے کی لکڑی سے بنے ہوئے اشیاء فراہم کئے جاتے ہیں، صدور مدرسین پر دباؤ ڈال کر لاکھوں روپئے گول مال کئے جانے کا الزام عائدکیاہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو گھپلے کے سراغ کا پتہ لگا کر اعلیٰ سطح کی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔

گذشتہ 5-6سالوں سے ایک بااثر فرد الگ الگ ناموں سے ٹینڈر حاصل کررہاہے، اس طرح ان کی طرف سے سپلائی کئےگئے ڈسک بنچ کی پیمائش ، لکڑی ، ڈیزائن اور معیار کی جانچ ہو، ریاستی سطح کے منصوبے کے تحت صرف 4200روپیوں کے ڈسک اور بنچ خریدنے کی بات کرنے والی سرکار ضلع پنچایت منصوبے میں 7500روپیوں پر خریدنے کا راز کیا ہےپتہ چلنا چاہئے۔ اس سلسلے میں آرٹی آئی کے تحت جانکاری اور تفصیل مانگی گئی تو 2مہینوں سے جانکاری نہیں دینے کا کیا مطلب ہے سمجھ سے باہرہے۔ اس معاملے میں ملوث افسران کوئی بھی ہوں ان کی اور پورے معاملے کی اعلیٰ سطحی جانچ کے لئے عوام کی طرف سے مطالبہ کیا ہے۔


Share: